سرگودھا روٹ پر بھی فاسٹ ٹرین چلائی جائے :الیاس چنیوٹی

  سرگودھا روٹ پر بھی فاسٹ ٹرین چلائی جائے :الیاس چنیوٹی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی مولانامحمد الیاس چنیوٹی نے کہا ہے کہ وزیرا علی ٰپنجاب کا چھوٹے روٹس پر فاسٹ ٹرین چلانے کااعلان قابل ستائش ہے۔۔۔

 لاہور سے چنیوٹ سرگودھا روٹ پر بھی فاسٹ ٹرین چلائی جائے ۔ میڈیاسے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل اور صوبہ پنجاب کا دارالخلافہ ہے ، ہسپتالوں اور دیگر صوبائی اداروں سے متعلق کاموں کیلئے اہل چنیوٹ کو لاہور کا رخ کرنا پڑتا ہے ،خصوصا رات کے وقت مسافروں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اہل چنیوٹ کا مطالبہ ہے کہ لاہور سے چنیوٹ سرگودھا روٹ پر بھی فاسٹ ٹرین چلائی جائے ، کراچی سے راولپنڈی پشاور روٹس میں چنیوٹ کو بھی شامل کیا جائے ، روزانہ کے سینکڑوں مسافروں کیلئے سہولت بن جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں