پاکستانی افواج نے ملکی وقار اور مورال بلند کر دیا :راشد ضیاء

بلوچنی(نمائندہ دنیا )ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد کے سی ای او راشد ضیاء حیدر ، ڈی ای او ایلیمنٹری حافظ محمد ذاکر نے کہاہے کہ الحمدللہ پاکستانی افواج نے تاریخی فتح حاصل کرکے پاکستان کا وقار اور مورال بلند کر دیا۔۔۔
بھارت کو سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان متحد ہیں ۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تاریخی کامیابی پر پاک فوج کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہماری افواج نے دنیا کو باور کرادیا کہ ہم امن پسند ملک ہیں ،ہمارے امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔