اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

جکھڑ (سٹی رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ اقرا ء ناصر کا چیف آفیسرایم سی علی رضا کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ،صفائی کے اقدامات بہتر کرنے کیلئے ضروری ہدایات جار ی کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ء ناصر نے چیف آفیسرایم سی علی رضا کے ہمراہ گزشتہ روز شہر کا دورہ کیا اور اس دوران کلمہ چوک، چیچہ وطنی روڈ سمیت عید گاہ چوک میں تعمیر کردہ مونومنٹس(یادگاروں)کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نے شہر کی شاہراہوں سے گندگی کے ڈھیر ختم کرکے وہاں کوڑادان رکھوانے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔