ٹھیکریوالا :لیبر قومی موومنٹ کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی ریلی

ٹھیکریوالا :لیبر قومی موومنٹ کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی ریلی

ٹھیکریوالا،پینسرہ(نمائند گان دنیا )لیبر قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سدھار سیکٹر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اور بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چیئرمین لیبر قومی موومنٹ و صدر حقوق خلق پارٹی بابا لطیف انصاری نے کی۔۔۔

 ریلی میں رانا ریاض،شیخ نثار،ملک ممتاز اور دیگرمزدور رہنماء ،سینکڑوں کارکن اور شہری بھی موجود تھے ۔ ریلی جھنگ روڈ سے 68موڑ سے ہوتی ہوئی واپس ڈوگر چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی ۔ریلی کے شرکاء نے پاک ا فواج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ۔اس موقع پرشرکائے ریلی نے فیصل آباد (سمندری )کے سپوت پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن کامران بشیر مسیح کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔مقررین نے خطاب میں کہا کہ ملک کا بچہ بچہ اپنی مسلح فوج کے ساتھ کھڑا ہے ، ہمارا جینا مرنا ملک وقوم اور پاک فوج کے ساتھ ہے ، پاک فوج نے دشمن کے گھر گھس کر اس کے دانت کھٹے کر دیئے ، دشمن اب کبھی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں