تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر ذیشان تعینات

 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں  ماہر امراض چشم ڈاکٹر ذیشان تعینات

کمالیہ (نمائندہ دنیا )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں ڈاکٹر محمد ذیشان کو بطور ماہر امراض چشم تعینات کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ نے ڈاکٹر محمد ذیشان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں بطور ماہر اماض چشم تعینات کر دیا ہے ، واضح رہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گذشتہ دو سال سے زائد عرصے سے آنکھوں کا ڈاکٹر نہ ہونے سے شہری مہنگے پرائیوٹ ہسپتالوں سے علاج معالجہ کرانے پر مجبور تھے ،ڈاکٹر ذیشان کی تعیناتی کو شہری حلقوں نے خوش آئند قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں