مخالف کا خاتون پربدترین تشدد

 مخالف کا خاتون پربدترین تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر ملزم نے خاتون کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا،زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقے چک نمبر 81 ج۔ ب کی رہائشی سائرہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم عابد کی جانب سے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا گیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا بھی آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں