پیرمحل :نجی سکول کے طلبہ کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی

پیرمحل :نجی سکول کے طلبہ کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی

پیرمحل(نمائندہ دنیا )پیر محل میں نجی سکول کے طلبہ نے پاک فوج کے بھارت کیخلاف آپریشن مر صوص کی تاریخی کا میابی ریلی نکالی۔

تفصیلات کے مطابق گائوں 330گ ب میں نجی پبلک سکول کے کمسن طلبہ نے بھارتی جارحیت کے خلاف کئے جانے والے فیصلہ کن آپریشن بنیان مر صوص کی تاریخ ساز کا میابی پر پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی ، ریلی میں شریک طلبہ نے ہا تھوں میں قومی پرچم تھام کر پاکستان زند باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے ، اس موقع پر طلبہ نے کہا کہ جنگی محاذ پر ملنے والی تاریخی کا میابی ہماری فضائیہ کے شاہینوں اور پاک فوج کے آفیسران و جوانوں کی پیشہ وارانہ صلا حیتوں کی زندہ مثال ہے ،ہماری بہادر فوج نے زمینی اور فضائی لڑائی میں دشمن ملک کی فوج کا چاروں شانے چت کر کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے تکبرکوخاک میں ملادیا ۔ طلبہ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ مشکل وقت آنے پر جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک کے دفاع کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جبکہ آخر میں طلبہ نے ملک کی خوشحالی و سلامتی اور پاک فوج کی سر بلندی کے لئے خصوصی دعا کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں