پیپلزپارٹی کاافواج پاکستان کو خراج تحسین کیلئے تقریب کا انعقاد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پیپلزپارٹی فیصل آباد کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ا فواج پاکستان نے جس پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری سے بھارت کو اسی کی سر زمین پر شکست فاش سے دو چار کیا۔۔۔
دنیا کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ سانحہ پہلگام کا بنا تحقیق پاکستان ہر الزام جڑنا اور پھر زبردستی جنگ مسلط کرنا کسی طور پر درست اقدام نہیں تھا ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سٹی فیصل آباد کے صدر رانا نعیم دستگیر ، جنرل سیکرٹری میاں اشفاق حسین نے گزشتہ روز جمیل آباد سیکرٹریٹ میں پاک فوج کی شاندار جنگی حکمت عملی اور کامیابی کی خوشی میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر شیخ محمد اسلام ، ڈپٹی سیکرٹری افتخار حلیم رضا ، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد اطہر شریف ، ملک ذوالفقار علی ،سیکرٹری آفس شیخ یسین ،رابطہ سیکرٹری عابد یاسین بٹ ، قائم مقام سٹی صدر شعبہ خواتین شازیہ حسین ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک صغیر احمد ، نائب صدر میاں بشارت، منیبہ فاطمہ ، نائب صدر شعبہ خواتین رفعت انجم ،جنرل سیکرٹری ہیومن رائٹس ونگ مہر پرویز اختر ، انتظار حسین ، آغا بلال ، اسماعیل منہاس ،راجہ مشتاق ماگھ ، فاروق انصاری کے ساتھ ساتھ پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ مقررین نے کہا کہ پاکستانی شاہینوں نے بزدل دشمن کے گھر گھس کر اس کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں نیست و نابود کردیا، قوم اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ اس موقع پر پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ، فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ۔