آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پرجماعت اسلامی کی تقریب،کیک کاٹا

آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پرجماعت اسلامی کی تقریب،کیک کاٹا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخ سازکامیابی پرجماعت اسلامی کے دفترمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔۔

جس میں ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے جنرل سیکرٹری یاسر اقبال کھارا،راناعدنان خاں اور دیگر کارکنوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے محبوب الزماں بٹ نے کہاکہ افواج پاکستان کی ازلی دشمن کے خلاف تاریخ ساز فتح نے پوری قوم کا سر فخر سے بلندکردیا ہے ، اس تاریخی فتح پر پوری پاکستانی قوم نے اللہ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا ہے ،ظلم،دہشت گردی اور بیگناہ انسانوں کا قتلِ عام بھارت کو لے ڈوبا، اس تاریخ ساز کامیابی کے بعد غرور، تکبر اور انتشار کی بجائے اتحاد و وحدت کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے تمام سٹیک ہولڈرز کو بحرانوں کے خاتمہ اور مضبوط پائیدار پیش رفت کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ افواجِ پاکستان اور دفاعی حکمت کاروں نے بہترین حکمت عملی کیساتھ انڈین جارحیت کا دلیرانہ اور منہ توڑ جواب دے کر نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی عزت، ساکھ اور وقار کو بحالی کی راہ پر گامزن کیا ۔انہوں نے کہاکہ اس موقع پر پوری قوم، حکومت، پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیوں، تمام سیاسی جماعتوں، میڈیااورسوشل میڈیا نے پاک بھارت کشیدگی اور جنگی ماحول میں بہت ذمہ دارانہ اور جذبہ حب الوطنی سے بھرپور قومی جذبہ اور کردار کا مظاہرہ کیاجوتاریخ کاحصہ بن گیا۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں