گوجرہ :مخالفین کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار شہری زخمی

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )مخالفین نے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار شہری کو شدید زخمی کردیا۔
معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 360 ج ب کا محمد سلیم اپنی بیٹی سو نیا بی بی کے ہمراہ موٹر سا ئیکل پر شہر سے گاؤ ں جا رہا تھا کہ چک نمبر 307 ج۔ ب کے قریب انکے مخالف طیب وغیرہ نے انہیں روک لیا اور فائرنگ کردی جس سے محمد سلیم شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزما ن موقع سے فرار ہو گئے ، شدید زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے ، اطلا ع ملنے پر صدر پو لیس گوجرہ نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے ۔