چناب نگر :اندھے قتل کاچند دنوں میں سراغ لگا کر ملزم گرفتار کر لیا گیا

چناب نگر(نامہ نگار)اندھے قتل کاچند دنوں میں سراغ لگا کر تھانہ چناب نگر پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چناب نگر کے علاقہ قبرستان برج بابل میں50 سالہ اﷲدتہ کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا تھا جس کا ڈی پی او عبداﷲاحمد نے نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی تھی، ایس ایچ او تھانہ چناب نگر سب انسپکٹر ریاض احمد،تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد اسلم نے ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی،ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم (ش)کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا، ملزم نے پتھروں کے وار کرکے اﷲ دتہ کو بیدردی سے قتل کر دیا تھا۔ ڈی پی او عبداﷲاحمد کا کہنا ہے کہ بہتر انویسٹی گیشن ،پراسیکیوشن کو یقینی بناتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔