گڑھ مہاراجہ :حضرت سلطان غلام میراں ؒ کا عرس عقیدت واحترام سے منایا گیا

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )سراج العارفین حضرت سخی صاحبزادہ سلطان غلام میراں ؒ کا سالانہ عرس انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔۔۔
اس سلسلہ میں ڈیرہ بارہ دری پر مرکزی صدر جماعت الصالحین پاکستان و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان صاحبزادہ الحاج پیر خالد سلطان کی زیر صدارت تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی صدر جماعت الصالحین پاکستان زوار ملک غلام جیلانی نے بھی شرکت کی ۔ انہوں نے صاحبزادہ الحاج پیر خالد سلطان کے ہمراہ دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔