مکوآنہ :ہسپتال کیلئے فنڈزجاری

مکوآنہ :ہسپتال کیلئے فنڈزجاری

مکو آنہ (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن)کے مقامی رہنما شفقت الیاس جٹ ککو آنہ کی کاوشوں سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 215ر۔ب ککو آنہ فیصل آباد ہسپتال کیلئے فنڈزجاری کردیئے۔

 جس پر اہلیان علاقہ 215ر ۔ب ککو آنہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مکینوں کو علاج معالجہ کے بہترین سہولتیں میسر آئیں گی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن\'\'صحت مند پنجاب \'\'پور اہوگا ،امید ہے شفقت الیاس جٹ ککو آنہ علاقہ کے دیگر مسائل حل کرانے کیلئے بھی حکومت سے مزیدفنڈز منظور کرانے میں کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں