وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کا ہائی ٹیک لیبارٹری کا دورہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد، پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے ہائی ٹیک لیبارٹری۔۔۔
ڈائیگناسٹک سنٹر اور یونیورسٹی ڈسپنسری کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد طالبات، تدریسی و غیر تدریسی عملے کی صحت کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ انہوں نے لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر میں موجود جدید آلات، ان کے درست استعمال اور معیار کا تفصیلی مشاہدہ کیا اور عملے کو بین الاقوامی معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ وائس چانسلر نے ڈسپنسری میں موجود ادویات، مریضوں کے ریکارڈ اور صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈاکٹر کنول امین نے کہا کہ طلبہ و عملے کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے اور جامعہ بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے ۔