صفائی کے کام میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہو گی:مریم خان

صفائی کے کام میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہو گی:مریم خان

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت فیصل آباد ڈویژن میں صفائی کا کام زیرو ویسٹ ہدف کے ساتھ دیہات اور شہریوں میں یکساں طور پر جاری ہے۔

ڈویژن کے چاروں اضلاع میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور کنٹریکٹرز کے کام کو مانیٹر کیا جارہا ہے ۔کمشنر مریم خان نے تحصیل احمد پور سیال کے علاقہ گڑھ مہاراجہ کے دورہ کے دوران ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر ان کے ہمراہ تھے ۔کمشنر نے اس موقع پر صفائی کمپنی کے کام کا جائزہ لیا اور کنٹریکٹر کمپنی کے کام بارے بریفنگ لی۔کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ستھرا پنجاب حکومت پنجاب کااحسن اقدام ہے ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہریوں کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے فیلڈ میں نظر آئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں