جڑانوالہ کے 124 طلبہ کو لیپ ٹاپ اور سکالرشپ چیک وصول

 جڑانوالہ کے 124 طلبہ کو لیپ ٹاپ اور سکالرشپ چیک وصول

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ گریجویٹ کالج جڑانوالہ کے 71 طلبہ کو سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم سے لیپ ٹاپ اور 53 نے ہونہار سکالرشپ کے چیکس وصول کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج جڑانوالہ کے 71 طلبہ و طالبات کو سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم سے لیپ ٹاپ اور 53 کو ہونہار سکالرشپ کے چیکس موصول ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید کے ہمراہ رفقاء کار اور طلبہ و طالبات نے یادگاری تصاویربھی بنوائیں۔مزید برآں گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی 13طالبات کو لیپ ٹاپ سے نوازا گیا ، علاقہ مکینوں نے اساتذہ ،طلبہ اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں