گڑھ مہاراجہ :یومِ تشکر کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریبات
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )تحصیل احمد پور سیال میں بھی دیگر شہروں کی طرح یومِ تشکر ملی جو ش وجذبے سے منایا گیااور پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میں منعقد ہوئی جہاں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال محمد وقاص ظفر نے مسلم لیگ(ن)کے ڈسٹرکٹ مانیٹر امیر عباس سیال کے ہمراہ پرچم کشائی کی ، بعد میں ‘‘تشکرریلی’’نکالی گئی جو مصطفی حسینی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی، ریلی میں سرکاری محکموں کے سربراہان ، انجمن تاجران ، سول سوسائٹی اور صحافیوں نے بھی شرکت کی،شرکاء افواج پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگاتے رہے ۔ علاوہ ازیں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر احمد پور سیال میں مہمان خصوصی زوار ملک غلام جیلانی آڑھتی نے ہیڈ ماسٹر ذوالقرنین علی گوندل کے ہمراہ پرچم کشائی کی، اس موقع پر خصوصی بچوں نے پرچم کوسلامی پیش کی اورریلی بھی نکالی ۔