چنیوٹ: ناقص اشیائے خورونوش بیچنے والوں کیخلاف کارروائیاں

چنیوٹ: ناقص اشیائے خورونوش بیچنے والوں کیخلاف کارروائیاں

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈاتھارٹی چنیوٹ کی مضر صحت خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور ،میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی کی وجہ سے پکوان سنٹر،کھویا بھٹی اور سوڈا واٹر پلانٹ کو 44ہزار روپے کے جرمانے عائدکر دیئے گئے ۔

اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے صحافیوں کو بتایا  کہ شہر بھر میں اشیائے ضروریہ کے معیار کو جانچنے کیلئے 100فوڈ بزنسز کی چیکنگ کی گئی۔38 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 15 ہزار لٹر دودھ کی جدید لیکٹو سکین مشین سے چیکنگ کی اور ناقص کوالٹی پر 6ہزار روپے کے جرمانے عائدکئے   ۔ کریانہ سٹورز کو ایکسپائرڈ اشیاء کی موجودگی، صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے 24ہزار روپے کے جرمانے عائدکئے ،2کلو سے زائد ایکسپائرڈ اور ممنوعہ اشیاء کو موقع پر ضائع کرا دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں