کمالیہ :یومِ تشکر پر مسیحی کمیونٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد
کمالیہ (نمائندہ دنیا )کمالیہ میں یومِ تشکر کے موقع پر مسیحی کمیونٹی کی جانب سے دی سلویشن آرمی چرچ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک وقوم اور پاک فوج کی سلامتی کے لئے خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر کیپٹن نقاش آفتاب ،کیتھولک چرچ کمالیہ کے باؤ وکٹر جان پاسٹر، عرفان اسلم بھٹی ، عدنان دامن و دیگر بھی موجود تھے ۔اقلیتی رہنماء اشرف جان سندھو نے اظہار خیال کرتے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے دشمن بھارت کا جنگی غرور خاک میں ملا دیا ، پوری قوم کو اس پر فخر ہے ، مسیحی قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ دیگر مقررین نے خطاب میں پاکستان کے ہیرو کامران بشیر اور تینوں مسلح ا فواج کے جوانوں کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔