بھارت کیخلاف کامیابی پر افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں:عامر بشیر

 بھارت کیخلاف کامیابی پر افواج پاکستان  کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں:عامر بشیر

رجانہ(نمائندہ دنیا)سیاسی و سماجی شخصیت چودھری عامر بشیر انجم نے جاری ایک بیان میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المر صوص کی کامیابی پر اپنی افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

 بھارت کی جارحیت اور حملوں پر پاکستان نے دانش مندانہ پالیسی اور مضبوط دفاعی نظام سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جو اس کی آنیوالی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، پاک فوج نے ہمیشہ ملک کی حفاظت میں کلیدی کردار ادا کیا ، ہم تارکینِ وطن پاکستانی ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں