فیصل آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس آج بھی 158 پوائنٹس

فیصل آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس آج بھی 158 پوائنٹس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ٹاسک فورس کسی کام آئی اور نہ ہی نئی گاڑیاں اور آلات ہی کچھ فائدہ دے سکے محکمہ ماحولیات کی سنگین غفلت کے باعث فیصل آباد میں آج بھی ایئر کوالٹی انڈیکس 158 پوائنٹس کی پریشان کن حد تک موجود ہے صحت مند ماحول کا ایئر کوالٹی انڈیکس 50 پوائنٹس سے کم ہوتا ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی دلچسپی کے بعد محکمہ ماحولیات میں بڑی اور مثبت تبدیلیاں کی گئی محکمہ ماحولیات کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا نئی گاڑیاں اور نئے موٹرسائیکل دئیے گئے ٹاسک فورس بنائی گئی جس کیلئے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے لیکن محکمہ ماحولیات کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہ آئی اب بھی فیصل آباد کے درجنوں صنعتی یونٹس کی چمنیاں سیاہ اور زہریلا دھواں اگل رہی ہیں جس کی وجہ سے گرمی کے باوجود فیصل آباد میں اے کیو آئی کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس 158 پوائنٹس پر موجود ہے جبکہ صحت مند ماحول میں ایئر کوالٹی انڈیکس 50 پوائنٹس تک ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں