فٹسال انڈر14چار ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ

 فٹسال انڈر14چار ٹیموں  کے درمیان نمائشی میچ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اورفیصل آباد فٹسال ایسوسی ایشن کے زیرا ہتمام شہباز شریف انڈور سپورٹس کمپلیکس کلیم شہید غلام محمد آباد میں فٹبال انڈر 14 چار ٹیموں کے درمیان۔۔۔

نمائشی میچز کھیلے گئے جس میں ا نڈر 14 کھلاڑیوں نے بھرپور محنت اور جذبے سے کھیل پیش کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ فائنل میچ الفتح فٹسال کلب اور لاسال فٹسال کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دلچسپ مقابلے کے بعد الفتح فٹسال کلب نے 5/7 گول سے میچ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔آخر میں مہمان خصوصی ملک خوشنود اعوان سی ایم پنجاب کوآرڈینیٹر جیل خانہ جات و چیئرمین فیصل آباد فٹسال ایسوسی ایشن نے جیتنے والی ٹیموں میں نقد انعامات تقسیم کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں