جھنگ کی خوبصورتی و تزئین و آرائش کیلئے اقدامات کا آغاز
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت جھنگ کی خوبصورتی و تزئین و آرائش کے حوالے سے اقدامات کا آغازکر دیا گیا۔۔۔
ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ خرم شہزاد بھٹی کی زیر نگرانی مختلف سکیموں پر کام کا آغاز جلد ہو گا،میونسپل کمیٹی جھنگ نے 98 ملین سے زائد کی لاگت سے شہر کے داخلی راستوں پر گیٹس کی تعمیر کے منصوبہ کی منظوری دیدی، 6 ماہ میں منصوبہ پر کام مکمل ہو جائے گا۔ جھنگ سٹی میں 20 ملین سے زائد کی لاگت سے فوڈ سٹریٹ کی سکیم منظور، 4 ماہ میں منصوبہ مکمل ہو گا۔ میونسپل کمیٹی جھنگ کی جانب سے 99 ملین سے زائد کی لاگت سے جنرل بس سٹینڈ کی بحالی کا منصوبہ منظور، 9 ماہ میں کام مکمل ہو گا۔میونسپل کمیٹی جھنگ کی جانب سے 69 ملین سے زائد کی لاگت سے شہر میں مختلف پارکوں کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ منظور،4 ماہ میں کام مکمل ہو گا۔میونسپل کمیٹی جھنگ کی جانب سے 29 ملین سے زائد کی لاگت سے شہر میں دیواروں کی تزئین وآرائش،ویٹنگ ایریا کی تعمیر کا منصوبہ منظور،6 ماہ میں کام مکمل ہو گا۔میونسپل کمیٹی جھنگ کی جانب سے 74 ملین سے زائد کی لاگت سے شہر میں سیوریج بحالی کے حوالے سے مشینری کی خریداری کی سکیم منظور،منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہو گا۔