احمدپورسیال :فرار ہونیوالے چور وں کو اہل علاقہ نے پولیس کیساتھ مل کر پکڑ لیا
احمدپورسیال (نمائندہ دنیا )واردات کے بعد فرار ہونیوالے چور وں کو اہل علاقہ نے پولیس کے ساتھ مل کر پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ یاسمین اور کنڈل کھوکھراں کے علاقوں سے چوری کی واردات کر کے فرار ہونے والے ملزموں کو پل دھرکھاناں والی پر عوام اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پکڑ لیا، پولیس نے ملزموں کے قبضہ سے چوری شدہ سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ۔