سمندری :گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ،2 افراد زخمی
سمندری(نمائندہ دنیا)اڈہ کھدر والا 203 روڈپر گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ،2 افراد زخمی ہو گئے ۔
عینی شاہدین کے مطابق کمپریسر ریپرنگ سنٹر پر 2نوجوان عثمان اورفرحان اے سی میں گیس کی ریفلنگ کر رہے تھے کہ اچانک سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں دونوں نوجوان زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا ۔