بچیانہ :رکشہ مٹی کے ڈھیر سے ٹکرا کر الٹ گیا، 2بچوں سمیت 6مسافر زخمی
بچیانہ(نمائندہ دنیا )آٹو رکشہ سڑک کنارے موجود مٹی کے ڈھیر سے ٹکرا کر الٹ گیا، 2بچوں سمیت 6مسافر شدید زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گذشتہ رات مسافر آٹو رکشہ لنڈیانوالہ سے جرانوالہ جارہا تھا کہ لاہور روڈ پر اڈہ چکو موڑ کے قریب سامنے سے آنیو الی گاڑی کی تیز لائٹوں کے باعث رکشہ ڈرائیور سڑک کنارے پڑے مٹی کے ڈھیرکو نہ دیکھ سکا اور اس سے ٹکرا کررکشہ الٹ گیا جس کے نتیجہ میں 25سالہ سمیرا وحید، 35سالہ رحمت علی، 40سالہ فضیلت ، 8سالہ سفیان ، 3سالہ ارسلان اور 23سالہ رکشہ ڈرائیور عباس شدید زخمی ہوگئے ۔ اطلاع پر ریسکیو 1122اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔