وطن کیلئے افواجِ پاکستان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش :اسد الرحمٰن

 وطن کیلئے افواجِ پاکستان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش :اسد الرحمٰن

جکھڑ (سٹی رپورٹر )سابق وفاقی وزیر مملکت چودھری اسد الرحمٰن نے ا فواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کیلئے افواجِ پاکستان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔۔۔

ملک کی سالمیت، استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے میں فوج کا کردار ہمیشہ قابلِ فخر رہا ہے ۔ چودھری اسدالرحمن نے جاری اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کے ملکی دفاع میں کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو دفاعی لحاظ سے ناقابلِ تسخیر بنانے میں نواز شریف کی قیادت کا اہم کردار رہا ہے ، سابق وزیراعظم نے عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے قومی مفاد کو ترجیح دی تھی، جس کی بدولت آج پاکستان ایک مضبوط ایٹمی قوت کے طور پر دنیا میں پہچانا جاتا ہے ۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاک فوج اور سیاسی قیادت مل کر ہی ملک کو اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نکال سکتی ہیں۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ ملکی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کریں تاکہ پاکستان کو ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں