جڑانوالہ :ٹریفک انسپکٹرشاہدنون کے بیٹے حافظ احمد کی دستار بندی تقریب

 جڑانوالہ :ٹریفک انسپکٹرشاہدنون کے  بیٹے حافظ احمد کی دستار بندی تقریب

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ٹریفک پولیس کے سینئر وارڈن (انسپکٹر)شاہدنون کے صاحبزادے محمد احمد نون کے قرآن مجید حفظ کرنے پر دستار بندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں مہمان خصوصی گدی نشین ڈھینگر باٹھ شریف میاں آغا ذوالقرنین نون ،ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر،حاجی شمشیر سیال، ایس ایچ او ڈجکوٹ محمد حسین نون ، اظہر اقبال نون اوردیگرعزیز اقارب و دوست احباب نے شرکت کی۔اس موقع پر حافظ محمد احمد نون کی دستار بندی کی گئی جبکہ شرکائے تقریب نے حافظ قرآن کے والدین کوبھی مبارکباد پیش کی ۔ واضع رہے محمد احمد نون نے 6ماہ کے قلیل عرصہ میں قرآن مجید حفظ کرلیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں