دیہاتوں میں جلد ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دینگے :خان بہادر

 دیہاتوں میں جلد ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دینگے :خان بہادر

بچیانہ(نمائندہ دنیا )ممبر پنجاب اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر نے کہا ہے کہ اہل علاقہ کے تمام مسائل جلد حل ہوں گے۔۔۔

دیہاتوں میں جلد ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نواحی گاؤں چک نمبر561گ۔ ب نارونوالہ میں پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے پروگرام کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر نذیر احمد تبسم، ملک فرخ سلطان ، ملک خضر کلیار، ملک صدام نارو، حاجی غلام رسول ، ملک افتخار ، گل نواز کلیار، ملک فیاض نمبردار، ثناء اﷲ نمبردار اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ رکن پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ دیہاتیوں کی دیرینہ خواہش پوری کردی، گاؤں میں مزیدترقیاتی کام بھی جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے ،گاؤں کا زیر زمین پانی مضر صحت ہوچکا تھا جس کے باعث اہل علاقہ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے تھے ، ان کی اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے فلٹریشن پلانٹ لگوا کر دے رہے ہیں تاکہ اہل دیہہ موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں