شورکوٹ : پولیو مہم کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں کا تربیتی سلسلہ جاری

شورکوٹ(نمائندہ دنیا ) ملک بھر کی طرح شورکوٹ میں بھی پولیو مہم کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں کو تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شورکوٹ ڈاکٹر سعید احمد خان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 مئی سے 30 مئی تک 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گے ،تحصیل شورکوٹ میں 1لاکھ 13 ہزار 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی 428 ٹیمیں گھروں میں جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں گی، شورکوٹ میں 22 موبائل ٹیمیں جبکہ 10 فکسڈ ٹیمیں مختلف چوک اور شاہراہوں پرفرائض سر انجام دیں گی۔