وارداتیں کنٹرول کرنے کیلئے گشت کا نظام موثر بنائیں:ذیشان اصغر

 وارداتیں کنٹرول کرنے کیلئے گشت کا نظام موثر بنائیں:ذیشان اصغر

ٹو بہ ٹیک سنگھ،رجانہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)ریجنل پو لیس آ فیسر فیصل آبادذیشان اصغر نے کہا ہے کہ پولیس افسران زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔۔۔

تفتیشی افسران مقدمات کو یکسو یا خارج کرنے کیلئے انصاف اور میرٹ کو ترجیح دیں،سنگین وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے اور وارداتوں کو ٹریس کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں،انہوں نے ان خیالات کااظہار کمیٹی روم میں منعقدہ کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جس میں ڈی پی او عبادت نثار،ایس پی انویسٹی گیشن فضل عباس ،سرکل افسران اور ایس ایچ اوزنے شرکت کی۔ آر پی او نے ڈی پی او آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔  دریں اثناء آر پی او فیصل آباد نے  رجانہ کا دورہ کیا اور وہاں  تھانہ رجانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار بھی موجود تھے۔ ذیشان اصغر نے شہریوں کی شکایات سن کر موقع پر ہی حل کے احکامات جاری کر دیئے۔بعدازاں انہوں نے سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن تھانہ رجانہ کا باقاعدہ معائنہ کیا اورضروری ہدایات جاری کرتے کہا کہ شہریوں کو بہتر سروس کی فراہمی کیلئے پولیس سٹیشن کے معیار اور پروٹوکول کو ہر صورت برقرار رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں