ٹو بہ :اے ڈی سی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل )ٹو بہ ٹیک سنگھذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔۔۔۔
جس میں ڈی او انڈسٹریز عارف حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم سے 19 مئی تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں 1 لاکھ 53 ہزار سے زائد انسپیکشنز کیں، جب کہ مجموعی طور پر 6 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں باقاعدگی سے وزٹ کریں، اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں، انہوں نے واضح کیا کہ نان، روٹی، بیکری اشیاء اور دیگر ضروریاتِ زندگی کے نرخوں میں کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ، ضلعی انتظامیہ شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے ، اور عوامی شکایات پر فوری ردعمل دیا جائے گا۔