گورنمنٹ کالج شعبہ فزکس کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس

گورنمنٹ کالج شعبہ فزکس کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں شعبہ فزکس کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس اور ہینڈز آن ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔

جس کا مقصد پلازمہ بیسڈ انرجی میٹریلز کے شعبے میں جدید تحقیق، اختراعات اور عملی تجربات کے فروغ کو یقینی بنانا تھا۔ کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین اور ڈاکٹر اعجاز احمد خان چیئرمین فزکس بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ سابق وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر ظفر الیاس وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد سابق چیئرمین فزکس ڈیپارٹمنٹ جی سی یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر شاہد رفیق سابق ڈین آف سائنسز یو ای ٹی لاہور کے علاؤہ چار ممالک سے بین الاقوامی مقررین نے کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے انرجی پیدا کرنے والے جدید مواد، ان کے اجزائے ترکیبی اور پلازمہ پر مبنی جدید تکنیکوں پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے ۔ ڈاکٹر اعجاز احمد خان اور ڈاکٹر امجد فرید نے طلبا و طالبات کو الیکٹروڈ میٹریلز بنانے ، پلازمہ بنانے ، اور ان کے اجزائے ترکیبی کی جدید تکنیکوں پر تربیت فراہم کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں