ٹو بہ :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں میں 2سکولوں کا دورہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 388 ج ب اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 389 ج ب کا دورہ کیا ۔۔
اور سکولوں میں موجود تعلیمی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طالبات سے ان کی تعلیمی قابلیت کو جانچنے کے لیے سوالات بھی کیے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سکول کونسل کے ممبران اور اساتذہ کے ساتھ میٹنگ بھی کی، میٹنگ میں تعلیمی بہتری کے لیے درکار اقدامات، اساتذہ کو درپیش مسائل اور سکولوں میں سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کو تعلیمی معیار مزید بلند کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع بھر کے سکولوں میں بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔