وزیر صحت کا ہیلتھ کلینک چک 189رسول پور کا دورہ

 وزیر صحت کا ہیلتھ کلینک چک 189رسول پور کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)مریم نواز ہیلتھ کلینکس دیہی عوام کو صحت کی بہترین بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے ۔۔

 صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے گزشتہ روز مریم نواز ہیلتھ کلینک چک 189 رسول پور کا دورہ کیا، صوبائی وزیر صحت نے مریم نواز ہیلتھ کلینک میں طبی سہولیات کی فراہمی، ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں چیک کیں۔ انہوں نے مریضوں سے سروس ڈیلیوری ڈاکٹرز و ادویات کی دستیابی بارے استفسار کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے ڈسٹرکٹ جیل کا بھی اچانک دورہ کیا اور اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،صوبائی وزیر جیل ہسپتال میں طبی سہولیات کی جانچ پڑتال کیلئے مریض قیدیوں سے بھی ملے ،انہوں نے جیل کچن میں کھانے کا معیار بھی چیک کیا اورجیل سپرنٹنڈنٹ کو ضروری احکامات جاری کر دیئے ۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیوں کے لیے پرعزم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں