نوسربازوں نے شہری کو نقدی اور موبائل سے محروم کر دیا

نوسربازوں نے شہری کو نقدی اور موبائل سے محروم کر دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مقدس مقامات کی زیارت کا جھانسہ دے کر شہری کو نقدی سے محروم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں خلیل نامی شہری بازار جا رہا تھا کہ اس دوران 2 نوسر بازوں نے اسے روکا جن میں سے ایک نے خود کو بزرگ ہستی ظاہر کیا ملزمان نے سادہ لوح شہری کو مقدس مقامات کی زیارت کا جھانسا دیا اور آنکھیں بند کرنے کے بعد جیبیں خالی کرکے بیس قدم الٹا چلنے کا کہا اس دوران ملزمان شہری کی پکڑائی ہوئی پانچ ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں