بینک سے رقم نکلوا کر آنیوالا شہری لٹ گیا

 بینک سے رقم نکلوا کر  آنیوالا شہری لٹ گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بینک سے رقم نکلوا کر آنے والا شہری راستے میں لٹ گیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقہ بیس لائن کے قریب وقاص نامی شہری بینک سے رقم نکلوا کر گھر جا رہا تھا ۔۔

کہ اس دوران اس کا تعاقب کرنے والے دو ملزمان نے زبردستی روک لیا اور اسلحہ کے زور پر تلاشی لیتے ہوئے 32 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ، پولیس میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں