تاش کے پتوں پر جوا ء کھیلنے والے 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تاش کے پتوں پر جوا ء کھیلنے والے 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت آباد نمبر 2 میں سب انسپکٹر محمد یاسر حیات نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی جہاں ملزم عدیل، سیف اللہ اور اظہر عباس تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے میں مگن تھے جو پولیس کے پہنچنے پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔