ٹریفک کی روانی متاثر کرنے پر 2پیشہ ور گداگر حوالات بند

 ٹریفک کی روانی متاثر کرنے  پر 2پیشہ ور گداگر حوالات بند

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بھیک مانگ کر ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقہ یاماہا چوک اور جناح کالونی کے قریب پولیس نے 2 پیشہ ور گداگروں کو قابو کرلیا جو مصروف چوک میں بھیک مانگتے ہوئے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کا سبب بن رہے تھے ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں