آتش بازی کا سامان بیچنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج

آتش بازی کا سامان بیچنے والے  دکاندار کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پابندی کے باوجود آتش بازی کا سامان بیچنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریل بازار کے علاقہ گول لکڑ والا میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کی جہاں نعمان نامی دکاندار ڈیکوریشن سامان کی آڑ میں آتش بازی کا سامان فروخت کرنے میں مصروف تھا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں