ناجائز اسلحہ رکھنے پر راہگیر فزیر حراست، مقدمہ درج

ناجائز اسلحہ رکھنے پر راہگیر  فزیر حراست، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)غیر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنا شہری کو مہنگا پڑ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقہ اعظم اباد میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک شخص کو روکنے کی کوشش کی تو وہ فرار ہو گیا ،پولیس نے تعاقب کرکے ملزم راحیل کو قابو کر کے تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے پستول برآمد ہوا جو چھان بین کرنے پر غیر لائسنس یافتہ نکلا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں