کال سنتے شہری سے جھپٹا مار کر موبائل چھین لیا گیا

کال سنتے شہری سے جھپٹا  مار کر موبائل چھین لیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کال سنتے شہری سے جھپٹا مار کر موبائل فون چھین لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریل بازار کے علاقہ گمٹی چوک کے قریب شہزاد نامی شہری سڑک کنارے کال سنتا ہوا جا رہا تھا کہ اس دوران عقب سے آنے والے موٹر سائیکل سوار نے جھپٹا مار کر اس سے موبائل فون چھین لیا اور رفو چکر ہو گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں