کمسن بچے سے مزدوری کرانے والا دکاندار قانون کی گرفت میں آگیا

کمسن بچے سے مزدوری کرانے والا  دکاندار قانون کی گرفت میں آگیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمسن بچے سے مزدوری کرانے والا دکاندار قانون کی گرفت میں آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ چباں روڈ پر چائلڈ پروٹیکشن آفیسر عمران نے ورکشاپ پر چھان بین کی جہاں ملزم فراز کی جانب سے کمسن بچے کو خلاف قانون مزدوری پر رکھ کر کام کروایا جا رہا تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں