مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر رہیگا:ندیم شوکت

 مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتی تسلط  سے آزاد ہو کر رہیگا:ندیم شوکت

سمندری(نمائندہ دنیا)معروف کاروباری شخصیت ندیم شوکت کنول نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔۔

 مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کے تسلط سے آزاد ہو کر رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور اب تک ہزاروں جانوں کی قربانی دے چکے ہیں، بھارتی مظالم بھی ان کی تحریک کو کمزور نہیں کر سکے ، اب یہ مسئلہ جلد حل ہونے کو ہے کشمیریوں کی قربانیاں انشاء اللہ ضرور رنگ لائیں گی، ندیم شوکت کنول نے مزید کہا کہ دنیا عالم کے بڑے ممالک مسئلہ کشمیر کو تسلیم اور حل کرانے پر باتیں کرنا شروع ہو گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں