کا غذات تصدیق کے نا م پر لاکھوں بٹورنے پر لائبریرین نوکری سے فارغ

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا)کا غذات تصدیق کروانے کے نا م پر لا ئبریرین نے لا کھو ں روپے کا چونا لگا دیاجو نوکری سے فارغ کردیاگیا ۔۔
علی اکبر گو رنمنٹ نر سنگ سکو ل گوجرہ میں لا ئبریرین تعینات تھا جو نرسنگ طالبات سے انکے کا غذات تصدیق کروانے کیلئے فی طالبہ تیرہ ہزار وصول کرتا تھا جس نے اس دورا ن 43 طالبات سے مختلف اوقات میں رقم وصول کی اور جعلی مہرو ں کے ذریعے کا غذات کی تصدیق کرتا رہا۔