جڑانوالہ:تھانہ سٹی کی حدود میں 24 گھنٹے کے دوران دو افراد قتل

جڑانوالہ:تھانہ سٹی کی حدود میں 24 گھنٹے کے دوران دو افراد قتل

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ سٹی کی حدود میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد قتل، شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے نواحی علاقہ میں نامعلوم افراد نے معروف سیاسی و سماجی رہنما ساہی برکس والے اشرف ساہی چیئرمین یوسی 36 کو گھر سے نکلتے وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ دوسری واردات میں ملزم دانش وغیرہ نے فائرنگ کر کے محلہ رضا آباد کی رہائشی 10 سالہ بچی نور فاطمہ کو قتل کر دیا۔ دونوں قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکیں، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سٹی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں