فیصل آبادسے دوشادی شدہ خواتین اور3 لڑکیاں اغوا

فیصل آبادسے دوشادی شدہ خواتین اور3 لڑکیاں اغوا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف واقعات میںفیصل آبادسے دوشادی شدہخواتین اور3 لڑکیوں کواغوا کرلیاگیا۔۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے سے ماں بیٹی کواغواکرلیا، ملت روڈ کی رہائشی حنا رفیق نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اسکی شادی شدہ ہمشیرہ اور کمسن بھانجی کو اغواکے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے زینب بی بی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی رخسانہ کے ہمراہ بازار آئی ہوئی تھی کہ اس دوران ملزمان نے اسکی بیٹی کو اغواکر لیا ۔ تھانہ غلام آباد کے علاقے سے جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔گول مسجد چوک کی رہائشی مسرت اشرف نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیٹی مریم شہزادی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلی اس دوران ملزمان نے اس کو اغوا کرلیا ۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے گلفشاں کالونی کی رہائشی سمیرا نے پولیس کو بتایا کہ اسکی شادی شدہ ہمشیرہ کو ملزم نے اغواکے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے مغویوں کی تلاش اورقانونی کارروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں