ایف ڈی اے افسروں کوبجٹ تجاویز تیار کرنے کا حکم

ایف ڈی اے افسروں کوبجٹ تجاویز تیار کرنے کا حکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے آصف چوہدری نے تمام شعبوں کے افسروں کو بجٹ تجاویز تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔۔

 اور کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایف ڈی اے کے مالی وسائل میں اضافہ اور اخراجات کو قابل قبول حد تک کم کرنے پر خصوصی غورو خوض کیا جائے ۔ اس حوالے سے بجٹ کی تیاری کے لئے کے مراحل کی مانیٹرنگ کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جنہوں نے ڈائریکٹرز کانفرنس بلا کر آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز تیار کرنے اور رواں مالی سال کے بجٹ کے اہداف کی صورت حال کا جائزہ لیا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز ادارہ کے مالی استحکام اور مستقبل کے ترقیاتی تقاضوں کے مطابق ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے کے گزشتہ برسوں کے بجٹ اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے دانشمندی سے آمدن و خرچ کاجائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ متوازن بجٹ تفصیلات طے کی جائیں تاکہ مقررہ اہداف کے حصول میں کوئی رکاوٹ یا دشواری پیش نہ آئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں