ڈی سی کا کنٹریکٹرز کوتمام علاقے فوری زیرو ویسٹ کرنیکاحکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ستھرا پنجاب مہم میں غفلت پر زیرو ٹالرینس پالیسی کا نفاذ کردیا گیا ۔۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے اس ضمن میں کنٹریکٹرز کو قبلہ درست کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام علاقوں کو فوری زیرو ویسٹ کرنے کا ٹاسک دیدیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے اجلاس میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے جاری کام پر اظہار عدم اطمینان کرتے ہوئے کہاکہ ستھرا پنجاب کے 100فیصد اہداف حاصل نہیں ہو رہے شہری اور دیہاتی علاقوں میں ناقص صفائی کی شکایات موصول ہو رہی ہیں جوکہ ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں وزٹ کریں اور صفائی کی موجودہ صورتحال بارے رپورٹ کریں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صفائی بارے ایک بھی شکایت نہ ملے ۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھاکہ گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کے کام کی سخت مانیٹرنگ کی جائیگی۔کنٹریکٹرزکی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ،مزید بہتری کیلئے کارروائیاں تیز کریں۔