گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں فوڈ سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شعبہ فوڈ سائنس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اشتراک سے فوڈ سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد ۔۔
ٹریننگ میں ہاسٹل ملازمین ،ہال کونسل کی سپرنٹنڈنٹ و اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت ڈاکٹر فرحان سعید چیئرمین شعبہ فوڈ سائنس، ثمینہ ڈائریکٹر آپریشن، پنجاب فوڈ اتھارٹی، علی احمد لغاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ثمر عباس پرنسپل ٹریننگ سکول، پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جی سی یو، پروفیسر ڈاکٹر عمیر ارشد ڈائریکٹر انڈسٹریل لنکیجز ڈاکٹر افضال کے علاوہ طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ خوراک کی تیاری، سٹوریج، صفائی ودیگر حفاظتی اصولوں سے متعلق عملی رہنمائی فراہم کی گئی تاکہ سٹاف اور طلبہ خوراک کی تیاری اور استعمال میں بہتر احتیاط برت سکیں۔